نیوز ڈیسک (لاہور)۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثیوں کے حملے میں 6 پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے تمام پاکستانی شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔ حملے کی یہ تفصیلات ابتدائی اطلاعات پر مبنی ہیں جن کی مزید تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


