نیوز ڈیسک (اسلام آباد) — نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے اشتراک سے خصوصی سیشن کا انعقاد کیا ہے۔ یہ سیشن سائبر سکیورٹی آگاہی مہم 2026 کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔
اس کا مقصد کیو آر کوڈ سکیننگ فراڈ اور ملازمت کی جعلی پیشکشوں سے بچاؤ بتانا تھا۔ تقریب میں کالر آئی ڈی تبدیل کر کے کی جانے والی جعلی وائس کالز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
سم سویپ جیسے سنگین خطرات کے سدباب اور محفوظ ڈیجیٹل طریقہ کار بارے شعور اجاگر کیا گیا۔


