نیوز ڈیسک۔ ریسکیو 1122 بٹگرام نے اپنی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کے مطابق ریسکیو 1122 بٹگرام نے ضلع بھر میں مجموعی طور پر 28 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا ہے۔ کنٹرول روم کو اس دوران مجموعی طور پر 2321 کالز موصول ہوئیں۔
موصول ہونے والی کالز میں 906 معلوماتی اور ڈراپ کالز جبکہ 1387 جعلی یا غیر ضروری کالز شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 24 میڈیکل ایمرجنسیز، گولی لگنے کا 1، ٹریفک حادثات کے 2 اور 1 ریکوری آپریشن شامل ہیں۔


