پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے عالمی مالیاتی نظام کی تشکیل میں پاکستان کا کردار اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پندرہ ماہ میں ورچوئل اثاثوں کا جامع ریگولیٹری فریم ورک قائم کر لیا ہے۔
اے پی پی کے مطابق وزیر مملکت بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو فائدہ پہنچانے کیلئے اگلا چیلنج ریگولیٹری پیش رفت کو سرمایہ کاری اور روزگار میں بدلنا ہے۔


