ٹیچنگ ہسپتال گوادر میں ستمبر 2026 کے دوران او پی ڈی میں 10 ہزار 933 مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حفیظ بلوچ کے مطابق اس مدت میں ایک ہزار 552 مریضوں کو داخل کرکے علاج کی سہولیات دی گئیں۔
ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں ایک ہزار 228 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔


