ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) صحبت پور کے قریب نوجوان کو مسلح افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے پولیس کے مطابق صحبت پور کے قریب پولیس تھانہ جیاء خان کھوسو کی حدود گوٹھ واجد علی کھوسو میں گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر نوجوان اللہ بخش بگٹی کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئے اور ناکہ بندی کرکے مغوی کی بازیابی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی ۔


