ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی ) جعفرآباد قتل کے مقدمے میں قیدی فرار ایس ایس پی جعفرآباد کا سخت نوٹس تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج حراست میں لیکر پوچھ کچھ شروع جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ۔
پولیس کے مطابق جعفرآباد کیٹل فارم تھانے میں قید زیر دغعہ 302 قتل کا ملزم عبداستار ولد عبدالمجید عمرانی لاکت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق ملزم کو چند روز قبل قتل کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ جسمانی ریمانڈ پر قید تھا جبکہ ایس ایس پی جعفرآباد نے قیدی کے فرار ہونے کا سخت نوٹس لے لیا اور ڈیوٹی پر موجود تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج گرفتار کرلیا گیا جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔


