بزنس ڈیسک. وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بنکاک میں ایک اجلاس سے خطاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان جی 24 کے آئندہ چیئر کی حیثیت سے گروپ کے اجتماعی اثر و رسوخ کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیرخزانہ نے ترقی پذیر معیشتوں کے مفادات کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔ یہ بات اے پی پی اردو کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔


