دبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر کھانے کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔ افغانی کھلاڑی راشد خان نے اپنی رہائش گاہ پر عرفان پٹھان اور ان کے بھائی یوسف پٹھان کی میزبانی کی۔
مہمانوں کی ضیافت روایتی افغان کھانوں سے کی گئی جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔ عرفان پٹھان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے راشد خان اور ان کی اہلیہ کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارتی صارفین نے گائے کا گوشت کھانے کے الزام پر عرفان پٹھان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔


