لاہور (بیورو رپورٹ)۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ٹرین میں تقریباً ایک ہزار مسافر سوار تھے۔
صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں 11 ایمبولینسز اور 70 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ متعلقہ ہسپتالوں کو الرٹ کر کے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس علاج کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔


