لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق قراقرم ایکسپریس منسوخ ہونے پر مسافروں کو متبادل ٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں منتقل کیا گیا۔ پاک بزنس ایکسپریس اپنے مقررہ وقت کی بجائے ڈیڑھ گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔
قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو فیصل آباد سے ملت ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا۔ لاہور اور سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس براستہ وزیرآباد اور لالہ موسیٰ روانہ ہوئی۔
لالہ موسیٰ سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی ملت ایکسپریس چناب نگر اسٹیشن پر دوپہر ایک بجکر 35 منٹ پر پہنچ کر روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین چنیوٹ اسٹیشن پر دوپہر ایک بجکر 54 منٹ اور چک جھرہ اسٹیشن پر دوپہر دو بجکر 43 منٹ پر آئے گی۔
ملت ایکسپریس سہ پہر تین بجکر 50 منٹ پر فیصل آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ یہ ٹرین گوجرہ اسٹیشن پر چار بجکر 29 منٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اسٹیشن پر چار بجکر 53 منٹ پر روانہ ہوگی۔


