میانوالی (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج نفاذ کے بعد میانوالی کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور پولیس کے دستے علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کی گئی ہے جس سے سینکڑوں افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن زیر زمین چلے گئے ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔
میانوالی کی جیلوں میں گنجائش نہ ہونے پر منتخب ارکان سمیت درجنوں رہنماؤں کو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد منتقل کیا گیا ہے۔ میانوالی کے این اے 95 کے جمال احسن خان اور بھکر کے این اے 91 کے ثنا اللہ خان مستی خیل بھی ان میں شامل ہیں۔
گرفتار افراد کو پنجاب کی دیگر جیلوں میں بھیجنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ تین ایم پی او کے تحت نظر بند افراد کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور وہ ایک ماہ کے لیے جیلوں میں ہیں۔


