فیصل آباد پولیس کا خواتین منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ تھانہ صدر ٹھیکریوالہ پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث ملزمہ عائشہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کے قبضے سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر ٹھیکریوالہ محمد افضال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو حراست میں لیا۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ سے منشیات کی سپلائی کے نیٹ ورک پر تفتیش جاری ہے۔ سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔


