لاہور (اے پی پی)۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر ملتان عامر کریم خان اور دیگر انتظامی افسران جائے حادثہ پر پہنچے۔ انتظامیہ نے موقع پر صورتِ حال کا جائزہ لیا اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی اور رابطہ کاری کے امور سرانجام دیے۔


