فیصل آباد (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے اٹلی جانے کے لیے غیر قانونی طور پر سفر کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کو اس سے پہلے لیبیا سے غیر قانونی تارکِ وطن ہونے کی بنیاد پر پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔


