لاہور (اے پی پی اردو) الیکٹرک وہیکلز سیکٹر سے وابستہ چین کے گروپ جی فورس اور جولٹا الیکٹرک کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے جوائنٹ وینچر کے تحت الیکٹرک وہیکلز مصنوعات کی مشترکہ مینوفیکچرنگ اور تجارت کی جائے گی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین پیسک ہائوس ڈیوس روڈ پر معاہدے پر دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔


