نیوز ڈیسک (فیصل آباد) اقوام متحدہ کے مطالعے کے مطابق دنیا بھر میں شدید اور کثیر جہتی غربت کا شکار افراد کی تعداد میں پانچ کروڑ پندرہ لاکھ افراد کا اضافہ ہو چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پندرہ سال میں پہلی بار غربت میں یہ اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں خاندان اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے اس صورتحال کو ایک سنگین انتباہ قرار دیا ہے۔
اس اضافے کے بعد عالمی سطح پر شدید غربت میں زندگی گزارنے والوں کی کل تعداد ایک ارب بیس کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔


