اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی تیرہ اور چودہ اکتوبر دو ہزار چھبیس کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اس دورے کے دوران اسلام آباد میں پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوگا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اس اہم اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔


