سرگودھا (بیورو رپورٹ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر سے صفائی کا جامع مائیکرو پلان طلب کر لیا ہے۔ انہوں نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نادہندہ کمپنی سے ورکرز کے واجبات ریکور کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ کنٹریکٹرز کے ذمہ واجبات کی سزا ورکرز کو دینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعلی نے ایک ہفتے کے اندر سرگودھا سمیت صوبہ بھر سے مکمل پراگریس رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ناکارہ پرائیویٹ کمپنیوں کو فارغ کرکے ایک ہفتے میں سلف آپریشن فعال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ستھرا پنجاب بیٹ سسٹم نافذ کرنے کے لیے سات روز کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ ہر تحصیل میں 80 فیصد سے کم کارکردگی پر کمپنیوں کو وارننگ جبکہ 50 فیصد سے کم کارکردگی پر فارغ کیا جائے گا۔
دیہی علاقوں میں کم از کم متبادل ایام میں صفائی کو یقینی بنانے اور کچرے کے ڈھیر اٹھانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔


