لاہور کے علاقے مصطفی ٹاؤن میں وحدت روڈ پر روئی کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے اس واقعے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے کارروائیاں شروع کرتے ہوئے دکان میں لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا۔
آتشزدگی کے اس واقعے کے نتیجے میں ہونے والے مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔ آگ لگنے کی اصل وجوہات کا بھی فی الحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔


