سرگودھا کے علاقے واں بھچراں کے گاؤں پھاتی ٹھارو خیلانوالی میں گھریلو تنازع پر بیوی کو قتل کر دیا گیا۔ پیسے نہ ملنے کی رنجش پر ملزم محمد جاوید نے اپنی 38 سالہ بیوی زیب النسا کو کلہاڑے کے وار کر کے قتل کیا۔
واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ واں بھچراں نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کر دی ہے۔
مقدمہ مقتولہ کی والدہ تسلیم بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شوہر محمد جاوید اور پرویز کے خلاف دفعہ 302 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش اور کارروائی جاری ہے۔


