کالا شاہ کاکو میں لاہور روڈ پر بسکٹ فیکٹری کے قریب تیز رفتار بس نے سڑک عبور کرنے والے پیدل شخص کو کچل دیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں چالیس سالہ غلام مرتضی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ متوفی کا تعلق جھنگ سے تھا اور اس کی شناخت غلام مرتضی ولد نامعلوم کے طور پر ہوئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے فرار ہونے والے ڈرائیور اور بس کی تلاش شروع کر دی ہے۔


