کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اظہارِ خیال کیا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئین بنانے والے اکابرین نے حالات کو مدنظر رکھ کر آرٹیکلز شامل کیے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے آئین کے تحت اقدام اٹھایا ہے اور کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ہم وفاق کے اس آئینی اقدام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔


