اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری سے ناروے، آذربائیجان اور سوئٹزرلینڈ کے نامزد سفیروں نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ سفیروں نے اپنی سفارتی اسناد صدر مملکت کو پیش کیں، اے پی پی کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے تینوں ممالک کے نامزد سفیروں کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریوں کے کامیاب دور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


