نیوز ڈیسک (پشاور) ۔۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔
حساس علاقوں میں راستوں کی بندش کے باعث طلبہ کو تعلیمی اداروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ تعلیم اور کنٹرولر امتحانات کے حکام کے مطابق یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پرچے معمول کے مطابق ہوں گے۔
ملتوی کیے گئے پرچے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب پشاور میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پشاور میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹی کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ کرک میں پرائمری، مڈل اور سیکنڈری سکول معمول کے مطابق کھلے رہے۔
حکام کے مطابق مردان اور صوابی میں ڈپٹی کمشنرز کے احکامات کی روشنی میں تعلیمی ادارے بند رہے۔ مقامی سطح پر انتظامیہ حالات کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اس پر عمل کیا جائے گا۔


