کراچی نیوز ڈیسک — کراچی انتظامیہ اور متعلقہ سکیورٹی اداروں نے تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور حمایت کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ فیسٹیول رواں سال 29 اکتوبر سے 22 نومبر 2026 تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوگا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق فیسٹیول کا یہ انعقاد سندھ حکومت کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی کی زیر صدارت آرٹس کونسل میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران فیسٹیول کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اداروں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


