کوئٹہ (اسپورٹس ڈیسک) قومی کھیل کو اسکول کی سطح پر دوبارہ زندہ کرنے کے لیے کوئٹہ ڈویژن کے 25 سے زائد اسکولوں میں ہاکی کٹس کی تقسیم کی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اس تقریب کا انعقاد ایوب ہاکی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کیا گیا۔
اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل میں ہاکی کا شوق بیدار کرنا اور کھیل کو فروغ دینا ہے۔


