کراچی (نیوز ڈیسک) فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ فارمیسی اور فُوآسٹ فارمیسی سوسائٹی نے عالمی یومِ صیدلہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب کراچی کے ڈیوائن بینکوئٹ میں منعقد کی گئی جس کا نام فارماکون ٹو پوائنٹ زیرو رکھا گیا تھا۔
تقریب کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں فارماسسٹس کے بدلتے ہوئے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ اس تقریب میں ماہرینِ تعلیم، صحت کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد اور طلباء نے شرکت کی۔


