فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک (نیوز ڈیسک)۔ بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کی عالمی کوششیں خطرناک حد تک سست روی کا شکار ہیں۔
اس صورت حال کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں بچے بڑھتے ہوئے خطرات کی زد میں ہیں۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ماہر نجات معلیٰ مجید نے بتایا کہ لاکھوں بچے بے گھر ہو چکے ہیں۔ تنازعات، قدرتی آفات اور موسمیاتی بحران کی وجہ سے تقریباً چار کروڑ پچاس لاکھ بچے بے گھر ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق یہ انتباہ بچوں کو لاحق خطرات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ متعلقہ حکام نے دنیا بھر میں بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔


