لاہور کے علاقے مصطفی آباد دھرم پورہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران چالیس سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر دھکا لگنے سے چالیس سالہ شمیم پہلی منزل سے نیچے گر گئی تھی۔
پولیس کے مطابق خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔


