سرگودھا (نیوز ڈیسک) — سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن کے قصبہ منڈی بہاالدین کے گاؤں قادر آباد چھنی گاہنہ میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ زرائع کے مطابق مسلح افراد نے دو بھائیوں اظہر اقبال اور نذر محمد کو گاڑی سے باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
فائرنگ اور تشدد سے دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چار بچوں کا باپ لاہور منتقلی کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


