کراچی (انٹرنیشنل ڈیسک) رئیلٹی شو کی رنر اپ اسرا عائشہ کا کہنا ہے کہ وہ دل میں کسی کے لیے نفرت نہیں رکھتی ہیں۔ اسرا عائشہ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور میزبان کے سوالات کے جواب دیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ باتوں کو درگزر کرتی ہیں لیکن مداحوں کی ویڈیوز میں دیکھا کہ سامعہ لوگوں کو ورغلا رہی ہے۔ اسرا عائشہ کے مطابق سامعہ نے ان کے اور زیب کے درمیان لڑائی کروائی لیکن بعد میں اس سے انکار کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سامعہ حجاب نے فصیح، سحرش اور حسن کے درمیان بھی پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔ اسرا نے کہا کہ تماشہ گھر سے باہر نکلنے کے بعد معلوم ہوا کہ دیگر امیدوار اندر بناوٹی تھے۔
ان کے مطابق تماشہ گھر میں لیلی، ڈاکٹر زی، سامعہ حجاب اور یاسر عالم فیک تھے۔


