ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی سنسنی خیز فلم درشیم 3 باکس آفس پر شاندار کمائی کر رہی ہے۔ دنیا بھر میں فلم کی مجموعی کمائی پانچ ارب روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
فلم نے بھارت میں تین ارب پندرہ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا۔ صرف دوسرے ہفتے کے آخر میں اس نے ساٹھ کروڑ روپے سے زیادہ کمائے۔
کامیابی کے باوجود ہدایتکار اور پروڈیوسر ابھشیک پاٹھک نے واضح کیا کہ کہانی مکمل ہو چکی ہے۔ ان کا درشیم 4 بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
مرکزی اداکار اجے دیوگن کے اشارے کے بعد مداحوں میں چوتھے حصے کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تھیں۔ ہدایتکار نے ان چہ مگوئیوں کو سرے سے مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ فلم کا کلائمیکس ایک شاعرانہ اختتام ہے اور کہانی کو کہیں نہ کہیں ختم ہونا تھا۔ ہدایتکار نے بتایا کہ ہندی ورژن نے ملیالم ورژن سے مختلف راستہ اختیار کیا۔
انہوں نے ملیالم فلم سے کوئی مواد نہیں لیا بلکہ مداحوں کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے سنسنی برقرار رکھی۔ ملیالم ورژن زیادہ تر فیملی ڈرامے کی طرف مائل تھا۔


