ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا فلم کی ریہرسل کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس حادثے کے نتیجے میں ان کی ٹانگ کے لیگامنٹ کو نقصان پہنچا ہے۔
سدھارتھ ملہوترا نے انسٹاگرام پر اپنی زخمی ٹانگ کی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں وہ میڈیکل واکنگ بوٹ پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ انہوں نے انگریزی محاورے کو کچھ زیادہ سنجیدہ لے لیا۔ سدھارتھ ملہوترا نے علاج اور بہترین دیکھ بھال پر امبانی خاندان کا شکریہ ادا کیا ہے۔


