بہاولنگر میں ہارون آباد روڈ پر میروکی ڈھانی کے قریب منی وین اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت منظور، فیاض اور کبریٰ بیبی کے ناموں سے ہوئی۔ تمام متاثرہ افراد قریبی گاؤں چندے والی کے رہائشی تھے۔


