فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ۔۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع واشک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔


