اسلام آباد (صورتِ حال، ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جیمسٹونز پائلٹ پروجیکٹ پر سست پیشرفت اور شعبے کی ترقی کے لیے اقدامات میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پر ترجیحی بنیادوں پر ایک وقت کے دائرہ کار میں لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ قیمتی پتھروں اور جیولری کے شعبے کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔


