فیصل آباد تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم احمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے تین لاکھ روپے مالیت کے دو چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے ہیں۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزم مختلف مقامات سے شہریوں کے موٹر سائیکل چوری کرتا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا ریاض اٹھوال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے مزید برآمدگی اور دیگر وارداتوں کے انکشاف کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کا کہنا ہے کہ مال و املاک چوری کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


