فائل فوٹو
فائل فوٹو
کراچی (این این آئی) مشیر وزیراعلیٰ سندھ برائے محکمہ بحالی گیانچند ایسرانی نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور کراچی سمیت صوبے بھر میں ہنگامی امدادی نظام کی توسیع کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ ان کی زیر صدارت سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروسز 1122 کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکریٹری بحالی رفیق مصطفی شیخ اور ڈی جی ریسکیو 1122 بریگیڈیئر ریٹائرڈ واجد صبغت اللہ مہر شریک ہوئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مرکزِ نگرانی میں روزانہ اوسطاً چوبیس ہزار سات سو کالز موصول ہوتی ہیں۔
ادارے نے اب تک تیرہ لاکھ تیس ہزار سے زائد طبی ہنگامی خدمات فراہم کی ہیں اور پانچ ہزار دو سو اڑتیس جانیں بچائی ہیں۔ مٹیاری، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز میں نئے ضلعی اسٹیشنز تیار ہیں جہاں رواں سال امدادی کارروائیاں شروع ہوں گی۔
گیانچند ایسرانی نے کہا کہ عوام کو بروقت ہنگامی امداد فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


