کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو نے پشاور اسکول حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے میں معصوم بچوں اور استاد کی ہلاکت ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کی اموات کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اور عوام دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے بھی خیبر پختونخوا کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔


