نیوز ڈیسک (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حملے خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
کونسل نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اقدامات کریں۔


