پیرس (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) ۔ فرانسیسی وزیر خزانہ رولان لیسکیور نے کہا ہے کہ جی سیون ممالک نے غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنے والے کمزور ممالک کی مدد کے لیے 2.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر بنکاک میں گفتگو کرتے ہوئے رولان لیسکیور نے بتایا کہ عالمی بینک نے 44 ایسے ممالک کی نشاندہی کی ہے جنہیں عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غذائی تحفظ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام جی سیون ممالک نے مل کر غذائی تحفظ کے لیے یہ رقم فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس میں خصوصا کھاد کی فراہمی کا اہم معاملہ بھی شامل ہے۔
جی سیون ممالک میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں جنہوں نے موجودہ عالمی صورت حال میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے غریب ممالک کے مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے۔


