کراچی (انٹرنیشنل ڈیسک)۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے لباس اور نئے ہیئر اسٹائل کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
اداکارہ ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات اور مداحوں سے ملاقات کے پروگراموں میں شرکت کر رہی ہیں۔
حرا مانی نے حال ہی میں ٹورنٹو میں ایک فوڈ شاپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اس تقریب میں ان کا بدلا ہوا انداز سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔
اداکارہ تقریب میں سیاہ رنگ کے بغیر آستینوں والے لمبے لباس میں نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے لمبے بال کٹوا کر مختصر بوب ہیئر اسٹائل بھی اپنا رکھا تھا۔
سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آتے ہی بعض صارفین نے ان کے لباس اور انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ اداکارہ نے ایسا لباس کیوں منتخب کیا۔
دوسرے صارف نے ان کے نئے ہیئر اسٹائل پر ناپسندیدگی ظاہر کی۔ کچھ صارفین نے حرا مانی کے اس انداز کا موازنہ اداکارہ ہانیہ عامر سے بھی کیا۔


