فائل فوٹو
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے روسی فیڈریشن میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا چیمبر ہاؤس آمد پر استقبال کیا۔ چیمبر کے صدر نوشروان خلیل خان سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تجارت کے فروغ کے مواقع پر غور کیا گیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق ملاقات میں سینئر نائب صدر وسیم اسلم اور سابق صدور راجہ عامر اقبال اور زاہد لطیف بھی شریک تھے۔


