اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ مختلف صوبوں اور بڑے شہروں میں کام کرنے والے پولیس ایمرجنسی 15 کال سسٹمز کو این سی سی آئی اے کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کے لیے سائبر کرائم کی شکایات درج کرانا آسان بنانا ہے۔ ایک این سی سی آئی اے عہدیدار کے مطابق اس انضمام سے موصول ہونے والی سائبر کرائم شکایات کو فوری حل کرنے میں مدد ملے گی اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔


