صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کی ایک انسانی حقوقی تنظیم نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے تعز شہر پر عائد کردہ محاصرے کے تسلسل کے نتیجے میں شہر کو انسانی المیے کا خطرہ ہے۔ تنظیم نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے راستے کھولنے کی اپیل کی ہے۔
حقوق اور آزادیوں کی نگرانی کرنے والی تنظیم رصد نے عالمی یومِ خوراک کے موقع پر بتایا کہ مسلسل محاصرہ غذائی غیر یقینی صورتحال کو شدید تر کر رہا ہے۔ تعز گورنری میں ڈھائی ملین سے زائد افراد اور ایک لاکھ 40 ہزار بے گھر افراد اس حوثی محاصرہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔
تنظیم نے بنیادی امدادی سامان کی آمد میں کمی اور بحران کے سنگین تر ہونے سے خبردار کیا۔ مقامی حکام نے رہائشیوں کے لیے بنیادی خوراک کی فراہمی کی اپیل کی ہے جبکہ تعز کو غذائی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔
عالمی اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق یمن میں تقریبا 18 ملین سے زائد افراد کو شدید غذائی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ تنظیم نے پابندیوں کو اٹھانے اور طبی امداد کی رسائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


