انٹرنیشنل ڈیسک۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو جاپان کے وزیر خارجہ توشیمیتسو موتیجی کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
اس گفتگو کے دوران جاپانی وزیر خارجہ نے مملکت پر حوثی ملیشیا کے حملوں پر بات چیت کی۔ جاپانی وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں ہوائی اڈوں اور شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تعلقات کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کی تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
رہنماؤں نے آبی گزرگاہوں میں توانائی کے تحفظ اور جہاز رانی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے طریقوں پر بات کی۔


