لاہور نیوز ڈیسک — پبلک ایکشن فورم کے چیئرمین آصف سلیم مٹھا نے ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاد میں مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔
حکومت اور اپوزیشن کی مسلسل محاذ آرائی سے معاشی سرگرمیاں اور عوامی اعتماد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ خیبرپختونخوا کی صورتحال اور مذاکرات میں تعطل سے سیاسی ماحول مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔
سیاسی قوتیں اختلافات کو تصادم میں بدلنے کے بجائے آئینی اور جمہوری طریقوں سے حل کریں۔ سیاسی قیادت قومی مسائل کے حل کے لیے تحمل، برداشت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔
آئین کی بالادستی، قانون کی یکساں عملداری اور بنیادی حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی اور عوامی مسائل کے پائیدار حل کے اہداف حاصل نہیں ہو سکتے۔


