فیصل آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی کشیدہ حالات میں سیاسی جماعتوں کو تدبر اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ مسائل کا حل محاذ آرائی نہیں بلکہ بات چیت اور باہمی مشاورت میں ہے۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97 کے دورے کے دوران لڈو چوک کے سیاسی دفتر اور ماموں کانجن روڈ پر کارنر میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام انگریز دور کی نمائندگی سے متنفر ہو رہے ہیں۔
دورے میں علاقہ عمائدین نے ترقیاتی ضروریات سے آگاہ کیا اور ہمایوں اختر خان نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔


