رائے ونڈ (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیں شناخت دی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ہر شخص کو اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے ادا کرنا ہوں گی۔
نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا ہے اور معاشی استحکام کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔
تمام طبقات کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اہم ہے۔
انہوں نے قومی اداروں کے احترام اور باہمی اختلافات کو ملکی مفاد کے تابع رکھنے پر زور دیا۔


